ایل ڈی اے نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ایل ڈی اے ٹیموں نے ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن زون فائیو کے علاقے میں 8غیر قانونی ہاوسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کیا۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی سکیموں کے دفاتر، باؤنڈری وال، گیٹ، سڑکیں و دیگر سٹرکچر مسمار کر دیا۔غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں سپرنگ گارڈنزلینڈ سب ڈویژن ملتان روڈ، احساس ولاز لینڈ سب ڈویژن ملتان روڈ کے خلاف آپریشن کیاگیا۔مراکہ سٹی ہاؤسنگ سکیم ملتان روڈ، مراکہ مارکیٹنگ لینڈ سب ڈویژن ملتان روڈ، احمد فارمز ملتان روڈکے خلاف کارروائی کی گئی۔غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں وائیٹل آرچرڈ لینڈ سب ڈویژن نزد رائے ونڈ فلائی اوورملتان روڈ کے خلاف کارروائی کی گئی۔غیرقانونی فارم ہاؤسنگ بالمقابل رائل ریذیڈنشیا،ویسٹ ووڈ کالونی رائے ونڈ روڈ کے خلاف آپریشن کیا گیا
آپریشن چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ کی زیر نگرانی کیا گیا۔آپریشن سے قبل ان غیر قانونی سکیموں کو متعدد نوٹس جاری کیے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا ہے کہ غیرقانونی رہائشی سکیموں، غیرقانونی تعمیرات و کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






