کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارلحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹریفک لین قواعد کی پابندی کیلئے شہریوں کو آگاہی دیکر ہی ٹریفک کلچر قائم کیا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک روانی و آگاہی کیلئے ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور ٹیپا کو ورکنگ ٹاسک دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ روڈ لین مارکنگ اور ساینیج کیلئے ٹیپا بھی مشترکہ ٹیم کا حصہ ہوگی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ مشترکہ ٹیم منتخب آن سپاٹ پوائنٹ پر ٹریفک فلو رکاوٹ کو شناخت کرے۔ عملی پلان کے ذریعے مہم شروع ہوگی۔ سڑکوں پر ٹریفک لین پابندی کے مکمل نفاذ سے قبل عملی پلاننگ ناگزیر ہے۔ شہر میں عملی ٹریفک انجینئرنگ پلان کے تحت ہی ٹریفک کو رواں رکھا جاسکتا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک روانی کیلئے واضح ہدایات کے مطابق عملی پلان تیار کیا جائے۔ روڈ و سگنل ڈیزائین تبدیلی کیساتھ ٹریفک ایجوکیشن و آگاہی کے لیے بھی پلان ناگزیر ہے۔ کمشنرلاہور نے کہا کہ شہر کی بعض سڑکوں و چوکوں پر ٹریفک انجینئرنگ، روڈ ڈیزائین میں صرف معمولی انٹروینشنز کی ضرورت ہے۔ روڈ ڈیزائین تبدیلی، پیچ ورک، سائن بورڈز، ٹائر کلرز انسٹالیشنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جائیگا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
4 دن ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
4 دن ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
5 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
6 دن ago
نجی ہاؤسنگ سکیم پر قبضہ کی کوشش،شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واہگہ کے خلاف انکوائری کا حکم
6 دن ago





