لاہور(بلدیات ٹائمز )محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کردیا ہے۔میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 19 کرو81 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 63 لاکھ روپے،35 ضلع کونسلوں کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے اور 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا کرنٹ و نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ کی جانب سے نومبر2024 کی گرانٹ کے سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن بہاولپور کو ایک کروڑ 81 لاکھ،ڈی جی خان 3 کروڑ 25 لاکھ ،فیصل آباد 8 کروڑ 76 لاکھ، گجرات 3 کروڑ 17 لاکھ، ملتان 5 کروڑ 73 لاکھ، راولپنڈی 3 کروڑ 9 لاکھ ،مری ایک کروڑ 51 لاکھ ،ساہیوال 3 کروڑ 98 لاکھ،سرگودھا 4 کروڑ 19 لاکھ اور،میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ماہانہ نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر کا اجراء کیا گیا ہے۔
Read Next
9 گھنٹے ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
13 گھنٹے ago
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس،چکوال،راولپنڈی،راجن پور،فیصل آباد، مری اور اٹک کے اضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے مجوزہ اقدامات کا جائزہ
3 دن ago
وزیراعلی مریم نواز شریف نے 2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس فعال صوبہ بنانے کا ہدف دیدیا
3 دن ago
یومِ آزادی کا دن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے نام،سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی چائلڈ پروٹیکشن بیورو آمد
5 دن ago





