وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات اور طبی آلات کی خریداری کیلئے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کے نظام کو بہتر اور شفاف بنایا جائے جس کے تحت کمپنیوں سے معیاری ادویات اور طبی آلات کی خریداری ممکن ہوسکے۔ مافیاز کی وجہ سے عوام کو معیاری ادویات دستیاب نہیں پارہے ہیں اور قومی خزانے کو بھی نقصان ہوتا ہے۔ قومی خزانے سے غیر معیاری ادویات خرید کر مریضوں کو دینا ناقابل معافی جرم ہے۔ ہم سب خدا کے سامنے جواب دہ ہیں، مزید تماشہ نہیں دیکھ سکتے، سسٹم کو درست کریں گے۔ قوانین کے تحت غیر معیاری ادویات فراہم کرنے والے مافیاز کا راستہ روکنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے GINOR اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصمہ زمان ملک کی جانب سے GINOR اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کیلئے ادویات اور طبی آلات کی خریداری کے طریقہ کار کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹ کمپنیوں سے ادویات اور طبی آلات خریدنے کی وجہ سے ادویات کی قیمتوں میں کمی اور معیاری ادویات کی دستیابی ممکن ہوئی ہے۔ GINOR اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کیلئے ادویات اور طبی آلات خریدنے کے سسٹم کو دیکھا جائے جس سے بہتری آئے گی۔ صوبے کے سرکاری ہسپتالوں کیلئے بھی معیاری ادویات اور طبی آلات کی خریداری کو ممکن بنانے کیلئے اسی سسٹم پر کام کریں۔ وزیر اعلیٰ نے معیاری ادویات اور طبی آلات کی خریداری کیلئے درکار آر ایف پیز (RFPs) تیار کرنے کیلئے سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکریٹری صحت، سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری برقیات اور GINOR اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کی ڈائریکٹر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، ان آر ایف پیز (RFPs) کے تحت ادویات اور طبی آلات کی خریداری کا عمل شروع کیا جائے۔ اس موقع پر GINOR اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر عاصمہ زمان ملک نے GINOR اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کیلئے ادویات اور طبی آلات کی کمپنیوں سے خریداری کیلئے اپنائے جانے والے پر طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی۔
Read Next
23 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
23 گھنٹے ago
زراعت، لائیو اسٹاک اور ماہی پروری میں تعاون کے فروغ کے لیے پنجاب کا اعلیٰ سطحی وفد اسکردو پہنچ گیا
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس
4 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کو 16 میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ اور مختلف سولر توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کے مابین اہم ملاقات
Related Articles
"یورپی یونین موسمیاتی چیلنجز سے متاثرہ کمیونیٹیز کی معاشی خودکفالت اور زراعت کی جدت کے لئے پرعزم ہے،یوریپن یونین کے سفیر رائمنڈاس کاروبلیس
1 ہفتہ ago
ڈی جی گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا مختلف سڑکوں کا دورہ،ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago




