وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت کی اورپنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کی جلد تکمیل کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقدا ہوا جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اورتفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیوریج اورڈرینج پراجیکٹس پر ایمپکٹ سٹڈی رپورٹ طلب کرلی۔اس موقع پر وہاڑی،بوریوالا،تاندلیوالہ،جڑانوالہ،جلال پور جٹاں، سمبڑیال، مریدکے، کھڈیاں، کبیروالا،چک جھمرہ، بھلوال اوراٹک میں پی ڈی پی پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمالیاں،ٹوبہ ٹیک سنگھ،گوجرہ،علی پورچٹھہ،چیچاں وطنی،ڈسکہ،لیہ،سلانوالی،وزیرآباد،بہاولنگر اورمیلسی کے پراجیکٹس کا بھی جائزہ لیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پی ڈی پی فیز ون کی کیس سٹڈی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پی ڈی پی پر عوامی فیڈ بیک مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں ساہیوال،فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ، راولپنڈی اورسیالکوٹ کے پراجیکٹس پررپورٹ پیش کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29شہروں میں انڈرگراؤند سٹوریج ٹینک مکمل فنکشنل کر دیئے گئے جبکہ 21شہروں میں سٹوریج ٹینک کی تعمیر جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی سی لاہورکیپٹن علی اعجاز اورڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد شیخ کو شاباش دی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن علی اعجاز باغبانپورہ سانحہ میں آخری شہری کو ملبے سے نکالنے تک27گھنٹے خود موجود رہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ میں ریکارڈ بارش کے باوجود 6گھنٹے سے پہلے پہلے نکاسی آب کے عمل کومکمل کرنے پرمسرت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مختلف شہروں میں نئے سیوریج سسٹم کے بعد نکاسی آب میں واضح بہتری آئی ہے۔مون سون کے دوران ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر،واسا اورستھرا پنجاب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔بارشوں کے دوران عوام کی سہولت کیلئے دن رات ایک کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کو شاباش دیتی ہوں۔

جواب دیں

Back to top button