گلگت بلتستان کی ہونہار طالبہ عائشہ احمد شہزاد دختر دلدار احمد ملک (ایس ایم بی آر، جی بی) نے تعلیمی میدان میں ایک بار پھر علاقے کا نام روشن کر دیا۔ آغا خان ہائر سیکنڈری اسکول گلگت کی طالبہ عائشہ احمد شہزاد نے ‘آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ’ کے تحت منعقدہ سالانہ امتحانات 2026 (HSSC-II) میں صوبائی سطح پر پری میڈیکل گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔عائشہ احمد شہزاد اس سے قبل بھی اپنے میٹرک (SSC) کے امتحانات میں صوبائی سطح پر مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کر کے اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں۔ ان کی اس مسلسل شاندار کارکردگی اور شاندار کامیابی پر تعلیمی حلقوں، سول سوسائٹی اور عوام کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد کے پیغامات پیش کیے جا رہے ہیں۔حکومتی حکام اور تعلیمی ماہرین نے عائشہ کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات میں استعداد کی کوئی کمی نہیں اور مناسب مواقع ملنے پر ہمارے بچے قومی اور بین الاقوامی سطح پر نام روشن کر رہے ہیں۔عائشہ احمد شہزاد کی اس عظیم کامیابی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ہیں۔
Read Next
3 گھنٹے ago
بڑے ہسپتالوں کی آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
1 دن ago
*گلگت بلتستان،رجسٹرڈ ووٹرز کے ووٹ دیگر بلدیاتی اداروں میں منتقل کرنے پر مکمل پابندی عائد*
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے تاجروں کی رجسٹریشن اور ٹیکس استثنیٰ کے آن لائن سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا
2 دن ago
چوبیس سال کے طویل عرصے بعد نئے قانونی فریم ورک کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا جا رہا ہے،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
2 دن ago
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق خان کی ملاقات
Related Articles
گندم کی ترسیل کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ،سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان کا نوٹس،چھان بین کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
3 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
1 ہفتہ ago




