*پنجاب ریونیو اتھارٹی کا ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹرز میں جاری کردہ رسیدوں سے ٹیکس خردبرد روکنے کا فیصلہ*

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ٹیکس ریونیو اہداف کے حصول کیلئے فیلڈ فارمیشنز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹ سیکٹرز میں جاری کردہ رسیدوں سے ٹیکس خردبرد روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبہ بھر میں الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم کے نفاذ پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی، سیلز ریکارڈ میں جعلسازی کرنیوالوں کی ڈیجیٹل نگرانی کرے گی۔ چیئرمین پی آر اے کا کہنا تھا کہ رسیدوں میں قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے۔ عوامی سہولت اور قوانین کے یکساں نفاذ کیلئے اصل رسید میں موجود تفصیلات اور کیو آر کوڈ تمام ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس میں آویزاں کیے جائیں گے۔معظم اقبال سپرا نے واضح کیا کہ نئے سیکٹرز میں ریونیو اہداف کے حصول کیلئے انفورسمنٹ ٹیموں کی استعداد کار میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ای آئی ایم ایس کے مکمل نفاذ میں غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں انفورسمنٹ ٹیموں کو تمام اضلاع میں جعلی رسیدوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

جواب دیں

Back to top button