آزاد کشمیر کے سینئر بیورو کریٹ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن چودھری محمد طیب کو احتساب عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
چودھری طیب کی بیگناہی کے ثبوت
آزاد کشمیر کے سینئر بیوروکریٹ چودھری محمد طیب جو آجکل حکومتی شخصیات اور احتساب بیورو کی بلیک میلنگ اور انتقامی کاروائی کا شکار ہیں ان اکی بیگناہی کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ احتساب بیورو کی جانب سے بنائی گئی رپورٹ جس میں ریفرنس سے متعلقہ ملزمان کا تعین کیا گیا اس رپورٹ میں چودھری طیب کو قصور وار ہی نہی قرار دیا گیا نہ چودھری طیب سے کسی قسم کی مذید تفتیش کی ضرورت محسوس کی گئی اس کے باوجود کونسی وجوہات تھیں جس وجہ سے مسلسل ایک قابل فخر سروس کے حامل بیوروکریٹ کو نہ صرف انتقام کا نشانہ بنایا گیا بلکہ وارنٹ نکال کر زہنی ازیت کا شکار کیا گیا بظاہر حکومتی یقین دہانیوں کے باوجود ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے مجبور کیا گیا ،ان کی گرفتاری اور موجودہ و سابق سب سے سینئر بیوروکریٹس ایس ایم بی آر کے بھی وارنٹ نکالے گئے جس سے حالات یہاں تک پہنچے کہ خود حکومت ہونے کے باوجود تمام سیکرٹریز نے کام چھوڑنے کی لکھ کر دھمکی دے ڈالی ،ذرائع کے مطابق جب تک اعلیٰ حکومتی شحصیات اور احتساب بیورو کی بلیک میلنگ اور انتقامی کاروائیاں بند نہی ہوتیں حالات معمول پر نہی لائے جاسکتے یاد رہے انہی ہتھکنڈوں کی وجہ تمام سیکرٹریز نے کام چھوڑنے کی دھمکی دی ۔