وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ویژنری قیادت کی بدولت پنجاب پیپرلیس اینڈ آٹومیشن ٹیکنالوجی میں لیڈ لے گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت ویڈیو لنک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب ای فوس،ای پریکیورمنٹ،ای پے،ای آکشن،ون میپ،ایچ آر ایم آئی ایس اورڈیٹا ویئر ہاؤس قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف سیکرٹری زاہد زمان ا ختر،سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل اورچیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پی آئی ٹی بی کا پیپر لیس آٹو میشن سوفٹ ویئر امپورٹ کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے درخواست دہندگان کامسلسل فیڈ بیک لینے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 6ہزار سے زائد سسٹم پی آئی ٹی بی کے مرکزی نظام سے منسلک ہوگئے۔ ای فوس کے ذریعے صوبہ بھر کی 600آرگنائزیشن اورادارے ڈیجیٹلی منسلک ہوچکے ہیں۔ ای فائلنگ کے سسٹم کے ذریعے 176173سمری نوٹس جاری اور9.1ملین روپے کی بچت ہوئی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سمارٹ مانیٹرنگ آف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا نیامعیار قائم ہوا ہے۔ ای پریکیورمنٹ سسٹم سے صوبہ بھر میں 25ہزار سے زائد سپلائر منسلک جبکہ6کھرب روپے کی ڈیجیٹل پرچیز اور1.29ملین ٹینڈر جاری کیے گئے۔ ای پریکیورمنٹ سسٹم سے کسی بھی دفتر میں آئے بغیراینڈ ٹو اینڈ ٹینڈرنگ کا شفاف نظام رائج ہونے سے1.3ملین روپے کی بچت ہوئی۔ ٹرانزیکشن کے ذریعے 1137ملین ریونیو کولیکشن کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای آکشن سسٹم سے 3784بیڈرز رجسٹرڈ جبکہ مختصر مدت میں 527بلین کی ریونیو جنریشن ہوئی۔ پنجاب گورنمنٹ ڈیٹا ویئر ہاؤس کے ذریعے 100فیصد اوپن سورس ٹیکنالوجی سے زیرو لائسنسگ فیس سے اربوں کی بچت ہوئی۔ ”مریم کی دستک“ کے ذریعے 110سروسزاورای بزنس کے ذریعے 434بزنس سروسز دستیاب ہیں۔ ”ای بز“ڈیجیٹل سسٹم کے تحت دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس کا شاندار استعمال کیا جارہا ہے۔ ”ای بز“کے تحت اپلائی کرنے والے 130941درخواست دہندگان میں 110170 کو مطلوبہ سہولت مل گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ”ای بز“کے ذریعے اپلائی کرنے پر 15دن کے اندر سروسز فراہم کرنا ضروری قرار دیا گیااعتراضات کا جائزہ اعلی سطح کمیٹی لیتی ہے۔ پنجاب حکومت کی434سروسز کے لئے کسی بزنس مین کو کسی دفتر آنا نہیں پڑتا۔ ”مریم کی دستک“سروس کے لئے پنجاب بھر میں 9800نمائندے سرگرم،10دن میں ڈلیوری نہ ہونے پرمتعلقہ سیکرٹری نوٹس لے گا۔ ”مریم کی دستک“کی 110سروسز کے ذریعے 40لاکھ سے زائد افراد نے اپلائی کیا۔ ”مریم کی دستک“کیلئے 31لاکھ سے زائد شہریوں کو گھر بیٹھے سروسز مل گئیں۔ ”مریم کی دستک“ویب پورٹل کے ذریعے 26لاکھ سے زائد شہریوں نے اپلائی کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ”ای بز“ کے تحت پٹرول پمپ اورفلور مل کیلئے این او سی کے اجراء کا طریقہ کار چیک کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اینڈ ٹو اینڈ آٹومیشن پیپر لیس سسٹم کارگر ثابت ہوگا۔عوام کو چھوٹے چھوٹے کاموں کیلئے سرکاری دفاتر میں آنے کی زحمت سے نجات دلاناچاہتے ہیں۔ڈیجیٹل آٹو میشن سسٹم کے ذریعے شناخت ظاہر کیے بغیرسروسز فراہم کرنے سے کرپٹ عناصرسے نجات ملے گی۔پنجاب کے ہر سیکٹر،ہر ڈیپارٹمنٹ اورہرادارے کو ڈیجیٹلائزیشن کی راہ پر گامزن کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن اورآٹومیشن کے لئے پوری ٹیم ایک یونٹ بن کر کام کررہی ہے۔آٹومیشن سروسز سسٹم کے ذریعے کسی سرکاری اہلکار سے واسطہ نہیں پڑتا جس سے شفافیت یقینی ہوتی ہے۔
Read Next
28 منٹس ago
پنجاب میں مزید 26 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تقرریاں
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب سیف جیل منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ؛*
3 دن ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
4 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
5 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
6 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
1 ہفتہ ago




