وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 14 اگست کے موقع پر صوبہ بھر میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تزئین و آرائش اور بیوٹیفکیشن کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ہارٹیکلچر ایجنسیز نے اپنے اپنے اضلاع میں جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کی ہدایت پر مختلف شہروں میں خصوصی بیوٹیفکیشن اقدامات کیے گئے ہیں۔ لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں شاہراہوں، گرین بیلٹس اور عوامی مقامات کو سبز و سفید تھیم کے تحت خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پارکس اور گرین بیلٹس میں بھی یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی تزئین و آرائش اور دیگر اقدامات یقینی بنائے گئے ہیں، جبکہ مختلف سرکاری عمارات کو بھی برقی قمقموں اور قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ جشنِ آزادی کے موقع پر شہریوں کو دلکش، خوبصورت اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کے موقع پر قومی جذبے، حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کے پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں یومِ آزادی کی تقریبات اور تزئین و آرائش کے اقدامات کو شایانِ شان انداز میں مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ شہری 14 اگست کو بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منا سکیں۔
Read Next
3 دن ago
*بلوچستان نیپا کے گریڈ 18 کے زیرِ تربیت افسران کا محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کا دورہ*
3 دن ago
*یو ای ٹی لاہور اور الجزاری اکیڈمی کے درمیان پائیدار آبی حل کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
4 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے کام سمارٹ ایگزیکیوشن پلان کے تحت مکمل کئے جائیں:نورالامین مینگل*
6 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
6 دن ago






