ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے101املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن کینال روڈ، سمن آباد، پونچھ روڈ اورعلامہ اقبال ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ اور فیصل ٹاؤن میں 30املاک سربمہرکر دیں۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سمن آباد اور پونچھ روڈپر 51املاک سیل کر دیں
۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاؤن میں 20املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،گراسری سٹور،کلینک،بیوٹی سیلون، کیفے، ریستوران،فوڈ پوائنٹ، ہارڈ ویئر سٹور، الیکڑک سٹور، فارمیسی، دکانیں،شو روم، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔






