*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دورہ، جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مین بلیوارڈ سبزہ زار کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ پر سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دی۔

مین بلیوارڈ سبزہ زار پر فنشنگ ورک جاری ہے۔لیاقت چوک تا ملتان روڈ مین بلیوارڈ کو سسٹین ایبل ماڈل پر بنایا گیا ہے۔ سبزہ زار مین بلیوارڈ پر سولر لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ لیاقت چوک سبزہ زار پر مزدروں کے بیٹھنے کے لیے گوشہ مزدور بنایا گیا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سڑک کے دونوں اطراف فٹ پاتھ کے ساتھ گرین بیلٹ یونیفارم بنانے اور گرین بیلٹس میں بنی تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مین بلیوارڈ کے تمام یو ٹرنز پر ایک ہی ماڈل کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے شہریوں کی سہولت کے لیے سائنیج لگانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایل ڈی اے افسران اور کنٹریکٹر موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button