میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے مرکزی کوریڈورز کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے 4.2 ارب روپے کے میگا منصوبے کی منظوری دے دی

نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی کراچی کی بڑی تبدیلی کا آغاز!میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مرکزی کوریڈورز کی بحالی اور خوبصورتی کے لیے 4.2 ارب روپے کے میگا منصوبے کی منظوری دے دی۔اب راشد منہاس روڈ، ایس ایم توفیق روڈ، پہلوان گوٹھ اور سر شاہ سلیمان روڈ کی مکمل بحالی کی جائے گی، جس میں سیوریج کے مسائل کا حل، گرین بیلٹس، فٹ پاتھوں کی تعمیر اور لین مارکنگ شامل ہیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں کراچی کو جدید، سرسبز اور بین الاقوامی معیار کا شہر بنانے کے لیے فاسٹ ٹریک اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں، جبکہ میئر کراچی کی ہدایت پر جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button