نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری اور کمرشل نقشہ جات پاس کرانے یا این او سی کے اجراء کو آسان بنایا جائے،کمشنر ساہیوال

کمشنرساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں نئی ہاوسنگ سوسائٹیز کی منظوری اور کمرشل نقشہ جات پاس کرانے یا این او سی کے اجراء کو آسان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی اجازت کے لیے زیر التواء درخواستوں پر کاروائی تیز کی جائے اور بغیر اجازت ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔ وہ اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن کی پلاننگ برانچ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر)اسامہ مجید،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، میونسپل آفیسر پلاننگ محمد اعجاز حسین، انچارج پلاننگ برانچ مسعود احمد مدنی سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا کہ گھریلو نقشہ جات کی منظوری کے لئے زیر التوا درخواستوں پر بھی جلد فیصلے کیے جائیں۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے میونسپل آفیسر پلاننگ محمد اعجاز حسین نے بتایا کہ کارپوریشن نے یکم جولائی سے اب تک رہائشی عمارتوں کے نقشہ پلان کی 174 درخواستیں موصول کی جن میں 169منظور کی جا چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمرشل بلڈنگ پلان کی33 درخواستیں موصول ہوئیں ہیں جن میں سے31منظوری کی جاچکی ہیں۔ اسی طرح زمین کے استعمال میں تبدیلی (کنورژن) کی37 درخواستوں میں سے 35منظور کی جاچکی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مالی سال میں اب تک پلاننگ برانچ نے 19کروڑ 2لاکھ روپے ریونیو وصول کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button