وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی طرف سے محرم الحرام کے جلوس کے راستوں پر شرکاء میں بریانی کے ڈبے اور میٹھا شربت تقسیم کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لنگر کا یہ سلسلہ یوم عاشور تک جاری رہے گا۔اس ضمن میں کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے حکم پر 5 مختلف مقامات پر خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد زبیر وٹو نے خود بھی کیمپوں میں لنگر تقسیم کیا





