رحمتوں کے مہینے میں غذائی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، مضر صحت استعمال شدہ آئل صاف کر کے فوڈ پوائنٹس کو سپلائی کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیموں نے کاہنہ فلائی اوور ہلوکی روڈ پر واقع آئل یونٹ پر چھاپہ مارا اور 25 ہزار لٹر استعمال شدہ آئل تلف کر کے یونٹ بند کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا، شہر سے دور چھپ کر گودام میں مضر صحت آئل سٹاک کیا جارہا تھا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا

بغیر لائسنس غیر قانونی طور پر استعمال شدہ آئل کو دوبارہ تیار کیا جارہا تھا، پکڑے گئے استعمال شدہ آئل کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا، یونٹ میں موجود آئل کی خرید و فروخت کا ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا استعمال شدہ آئل لاہور،ملتان اور بہاولپورسے جمع کر کے لاہور لایا جا رہا تھا،ملتان بہاولپور سے بلٹی کے ذریعے گندا آئل لاہور منگوایا جا رہا تھا،رمضان المبارک سے قبل ہی چیکنگ کا آغاز؛ فرائنگ پوائنٹس اور یونٹس سے آئل خرید ریکارڈ سے گودام کا سراغ لگایا گیا،استعمال شدہ آئل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال میں کیا جا سکتا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا ماہ رمضان میں گلی محلوں میں چھپ کر جعلسازی کرنے والے مافیا کی سرکوبی کے لیے اتھارٹی دن رات کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، شہری کھلا آئل ہرگز مت خریدیں؛ منظور شدہ اشیاء کا استعمال یقینی بنائیں۔





