خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے لئے خوشخبری،پہلے مرحلے میں پنشن،دوسرے میں تنخواہوں کی ادائیگی آن لائن،فیصلہ

۔

پشاور(بلدیات ٹائمز)لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے وفد سے صوبائی سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک سے ہونے والی میٹنگ کے تسلسل میں محکمہ بلدیات کے اعلیٰ حکام پر مشتمل کمیٹی نے لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے مطالبات پر حسب ضابطہ غور کرتے ہوئی پہلے مرحلہ میں محکمہ بلدیات کے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے پنشنرز کو ماہانہ پنشن کی آن لائن ادائیگی صوبائی خزانہ سے کرنے کے لئے منظوری دیتے ہوئے کیس باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے لئے متعلقہ حکام کو ارسال کر دیا ہے۔کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی نے کی۔کمیٹی کے دوسرے ممبران میں ڈائیریکٹر ریفارمز محکمہ بلدیات ، کنسلٹنٹ محکمہ بلدیات اور ڈپٹی سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ شامل تھے جبکہ سیکشن افیسر اسٹبلشمنٹ تھری نے کمیٹی کے سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے مشترکہ بیان میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے مطالبات کو سنجیدگی سے حل کرنے کے کمیٹی کا قیام عمل میں کا کر مسائل کو عملی طور پر حل کرنے کی ابتداء کرکے متعلقہ کمیٹی کو بلا تاخیر کوششیں بروئے کار لا کر مزدور دوستی کا ثبوت دے رہے ہیں۔ فیڈریشن رہنماؤں نے سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور محکمہ بلدیات کی اعلیٰ سطحی کمیٹی کا بھی بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے محلہ وار مسائل کے حل میں دلچسپی رکھنے پر شکریہ ادا کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ سب کمیٹی کے اراکین سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کی سرپرستی میں بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز کی مشکلات میں کمی لائیں گے۔یاد رہے کہ کمیٹی بلدیاتی اداروں کے پیش کردہ مسائل کے حل تک کام کرتی رہے گی۔ فیڈریشن کی طرف سے تنخواہوں اور پنشن کی آن لائن ادائیگی یقینی بنانے، فرسودہ اکاؤنٹنگ سسٹم ہرسنل لیجر اکاونٹ کے خاتمے ، سروس سٹرکچر ہر فوری عملدرآمد یقینی بنانا، اکاؤنٹ فور کے نفاذ ، دستکاری سکولز کی بحالی، 2 فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس کی بحالی، کرونا وباء کے دوران ختم کئے گئے 120 مختلف ٹیکسز کی بحالی، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے گذشتہ سال کے منتقلی جائیداد ٹیکس کی 85 فیصد آمدنی کی متعلقہ TMAs کو فوری ادائیگی ، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی طرف سے نقشہ جات کی منظوری کی مد کی جمع آمدن کی بلا تاخیر متعلقہ لوکل کونسلز کو ادائیگی کرنا جیسے مطالبات پیش کر رکھے ہیں جن پر سیکریٹری بلدیات کی طرف سے مرحلہ وار حل کی یقین دھانی کرائی گئی تھی۔

جواب دیں

Back to top button