خیبرپختونخوا اسمبلی میں ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کیطرف سے پیش کی جانے والی مقامی حکومتوں کے بابت میں قراداد پیش کرنے پر لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا نے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی اس قراداد کو مقامی حکومتوں کے لیے بہترین قراداد پیش کرتے ہوئے لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا صدر مئیر مردان حمایت اللہ مایار، ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت، کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل کے مطابق کہنا ہے کہ

ہم اس قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں جو عوامی مفاد، آئینِ پاکستان کی روح اور جمہوری اقدار کے عین مطابق ہے۔ یہ قرارداد نہ صرف موجودہ حالات کی درست عکاسی کرتی ہے بلکہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک سنجیدہ، بروقت اور مثبت قدم بھی ہے۔ اس اقدام سے قانون کی بالادستی کو تقویت ملے گی اور ادارہ جاتی نظام کے استحکام میں مدد حاصل ہوگی۔ امید ہے کہ متعلقہ ادارے اس قرارداد کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پر جلد، مؤثر اور مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے تاکہ اس کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔کوارڈنیٹر ایسوسی ایشن انتظار خلیل نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مضبوط فعال بلدیاتی نظام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔انتظار خلیل نے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کیساتھ جو ظلم جاری ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو خیبرپختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں کا ساتھ دینا چاہیے تاکہ گزشتہ چار سالوں سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کیساتھ جاری نا انصافی بدترین ظلم کا ازالہ ہو سکے۔






