اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پیر کے روز چینی وفد جسمیں چین کے کنسلٹنٹ تھے نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقات کی. ملاقات میں اسلام آباد میں سیاحتی اور تفریحی منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے غور و خوض کیا. ملاقات میں چینی وفد میں چین کے کنسلٹنٹ اور سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی. ملاقات کے دوران اسلام آباد میں دامن کوہ سے سیدپور تک کیبل کار اور چیر لفٹ کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ اسلام آباد کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کئے جائیں گے جس سے نہ صرف سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا. انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے سے حاصل ہونے والی آمدنی کو اسلام آباد کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ کے حوالے سے ابتدائی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹس کو جلد مکمل کیا جائے. انہوں نے کہا کہ یہ بھی جائزہ لیا جائے کہ کیبل کار چیئر لفٹ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے تاکہ اس کی تنصیب کیلئے بہتر منصوبہ بندی کی جاسکے. انہوں نے منصوبے کا پی سی ون تیار کرنے اور مرحلہ وار اقدامات کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت بھی جاری کی.چینی وفد نے اسلام آباد میں سیاحتی اور تفریحی سہولیات کے فروغ کیلئے چیئرمین سی ڈی اے کی کاوشوں کو سراہا اور چین کی تیکنیکی صلاحیتوں اور تجربات سے استفادہ کرنے کیلئے سی ڈی اے کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا.چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد میں سیاحت اور میزبانی کی صنعت کے حوالے سے بہترین مواقع موجود ہیں جنہیں چین کے تعاون سے مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے. ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے باہمی اشتراک بڑھانے اور ملکر اسلام آباد کی بہتری اور ترقی کے عزم کا اعادہ بھی کیا.
Read Next
2 ہفتے ago
گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
3 ہفتے ago
سابق وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم چیمبر میں واپڈا کا اعلٰی سطح اجلاس
3 ہفتے ago
ISLAMABAD: THE ANTI-ENCROACHMENT MISSION
3 ہفتے ago
*ریلوے اراضی پر قابضین اور اسمگلنگ میں ملوث کارگو کمپنیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ،آئی جی ریلویز پولیس کی سخت کارروائی کی ہدایت*
4 ہفتے ago
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، دسمبر تا جنوری میں مرحلہ وار پولنگ ہوگی،پنجاب حکومت کی یقین دہانی
Related Articles
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے اعلان پر مشاورت کیلئے 20 اگست کا الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب
اگست 10, 2026
خیبرپختونخوا، اسلام آباد حلقہ بندی کا باقاعدہ آغاز یکم اگست 2026 اور 13اکتوبر 2026 کو مکمل ہوگا،الیکشن کمیشن
جولائی 31, 2026
وزیر اعظم پاکستان نے سی ایم گلگت بلتستان کی سفارشات کا جائزہ لینے کے لئے 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی
جولائی 24, 2026


