لاہور سمیت تمام بڑ ے شہروں میں لین لائن کی پابندی یقینی بنانے کا ہدف مقررکردیاگیا-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں لاہور کے بڑے روڈز کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کیاگیا-ٹریفک پولیس موبائل گاڑیوں پر لگے کیمروں سے لین لائن کی پابندی کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی- زگ زیگ میں چلانے پرموٹرسائیکل تھانے میں تین دن بند رہے گی-لین لائن ڈسپلن، روڈ سائیڈ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پرسختی سے عملدرآمدکرایا جائے گا- وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام کو لین لائن سے متعلق بھرپور آگاہی دینے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ٹریفک سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے 6 ماہ میں 5 لاکھ سے زائد چالان کیے اور ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں پکڑیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سی ٹی او لاہور کو شہر کی ٹریفک میں بہتری لانے کا ہدف دے دیا- روڈز کی اطراف پر ناجائز پارکنگ کے سدباب کے لئے سخت اقدامات کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور میں غیر منظم ٹریفک ٹرینڈ پر اظہارتشویش کیا اور لاہور کی ٹریفک میں بہتری کے لئے فوری اقدامات یقینی بنانے کا حکم دیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ قانون پرپابندی یقینی بنانے کیلئے چھوٹے بڑے روڈز پرکم عمر ڈرائیونگ کی روک تھام ضروری ہے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اکیڈمی ایوارڈ (آسکر)یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز،جرنلسٹ شرمین عبید چنائے کی ملاقات
1 دن ago
لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس،فیز ٹو میں 8780 میں سے 6332 گلیاں، سڑکیں مکمل،بریفنگ
2 دن ago
مریم نواز شریف کی لیبرڈیپارٹمنٹ اور دیگراداروں کو کام کی جگہوں پرقوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
2 دن ago
بابر سرفراز آر پی او راولپنڈی، جاوید اختر محمود ممبر پی اینڈ ڈی تعینات،نوٹیفکیشن جاری
3 دن ago
پنجاب،مختصر مدت میں راشن کارڈ،ہمت کارڈ اورمینارٹی کارڈ سے 16 لاکھ سے زائد لوگ مستفید
Related Articles
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کر دیا-*
4 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی تبدیل،محمد علی کی تعیناتی،فضل الرحمٰن سیکرٹری سپورٹس تعینات
7 دن ago
حکومت پنجاب نے 9 بیوروکریٹس کو گریڈ21 اور 20 میں ترقیوں کے بعد تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،شعب اقبال سید کو گریڈ 21 مل گیا
7 دن ago



