کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین اور عرس داتا گنج بخش انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل امن کمیٹی ممبران علماء اکرام و آئمہ عظام، آر پی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل، ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر فیصل کامران، سی ٹی او لاہور عبدالرحیم اور شیرازی و دیگر محکموں نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو افسران نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور میں 12چہلم جلوس ہیں جن میں سے دو مرکزی جلوس ہیں، سیکیورٹی کے لیے 240اضافی کیمرے لگائیں گے، عرس داتا صاحب کیلئے سبیلوں کو سابقہ پرندہ مارکیٹ پوائنٹ پر اجازت دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ڈاکٹر فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس چہلم و عرس انتظامات کو حتمی کرچکی ہے۔اس موقع پر کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکموں چہلم و عرس انتظامات کے حوالے سے ہدایات دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ بارشیں ہوسکتی ہیں چہلم اور عرس کے پوائنٹس پر نکاسی آب اقدامات سو فیصد ہونے چاہئیں، واسا چہلم و عرس روٹس پر نشیبی پوائنٹس کو ابھی شناخت کرے اور قبل ازوقت ردعمل دے۔ انہوں نے کہا کہ لیسکو چہلم روٹس کو محفوظ بنائے، لیسکو سینیر افسر ٹیم کے ہمراہ جلوس کے ساتھ موجود ہو۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عرس کے دنوں میں دربار کے سامنے زیر تعمیر ایریا کو سوفیصد محفوظ بنائیں، زیروٹالرنس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز ڈی پی اوز کے ہمراہ چہلم روٹس کو خود وزٹ کریں، امن کمیٹی ممبران و علماء اکرام بھی ہمراہ ہوں۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے علمائے کرام سے مخاطب ہوکر کہا کہ امن، برداشت، رواداری اور باہمی مزہبی یگانگت اسلام کے زریں اصول ہیں، امن و امان قائم رکھنے کے لیے علماء و آئمہ کا کردار کلیدی ہے، منبر و محراب سے امن و محبت کا پیغام اہم ترین ہے۔ اجلاس میں علماء و آئمہ نے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کی ہرکاوش کو سراہتے ہیں۔ آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ اضلاع میں سکیورٹی پلاننگ و اقدامات اٹھا لیے گئے ہیں، فتنہ اور شر سے سختی سے نمٹیں گے۔اجلاس میں تمام اضلاع کے علماء اکرام، محکمہ اوقاف، لیسکو، ریسکیو 1122، ایم سی ایل، سیف سٹی، محکمہ صحت، ٹیپا، فوڈ اتھارٹی، پارکنگ کمپنی سمیت تمام محکموں نے شرکت کی۔
Read Next
21 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
21 گھنٹے ago
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
2 دن ago
*کمشنر لاہورنعمان یوسف کا کربلا گامے شاہ چوک۔داتا صاحب چوک۔سکیورٹی بفر زون کا دورہ*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا فیروزوالہ۔نورپور مریدکے فلڈ ریلیف کیمپس کادورہ*
5 دن ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
Related Articles
*لاہور،983واں حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش/انتظامات/کمشنر لاہور نعمان یوسف کا دورہ۔*
5 دن ago
کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا ڈی سی اور ڈی پی او شیخوپورہ کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ
7 دن ago
لاہورڈویژن میں 709 افراد کو انخلاء کرکے محفوظ مقام/فلڈ ریلیف کیمپ منتقل کیا گیا،کمشنر نعمان یوسف
1 ہفتہ ago



