ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع لاہور کی حدود میں محفوظ بسنت کے حوالے سے موٹرسائیکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کی مہم کا افتتاح ہوا۔ کمشنر لاہور مریم خان، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے افتتاح کیا۔ آزادی چوک یادگار روڈ پر راڈ سیفٹی کیمپ قائم کیا گیا اور موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگائے گئے۔ کمشنر لاہور، سی سی پی او لاہور اور سی ٹی او لاہور نے موٹرسائکلز پر سیفٹی راڈز لگانے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں خصوصا بائیکرز کی سیفٹی اور سکیورٹی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز ہے، بسنت کے دنوں میں شہر میں فری رائیڈ سروس فراہم کی جائے گی، تین روزہ بسنت کے دوران سیفٹی راڈ کے بغیر کوئی موٹر سائیکل لاہور کی سڑکوں پر نہیں آئیگی، کائٹ فلائنگ آرڈینینس 2025کے تحت موٹرسائیکل سوار سیفٹی وائرز/راڈز لگانے کے پابند ہیں، محفوظ بسنت کیلئے بائیک پروٹیکشن و بائکر سیفٹی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ صرف لاہور ضلع کی حدود میں تین روزہ ”محفوظ بسنت“6,7,8 فروری 2026, ہورہی ہے، 6فروری 2026 سے پہلے ضلع لاہور میں پتنگ بازی کی قطعا اجازت نہیں، شہر میں پتنگ و ڈور کی فروخت کی اجازت صرف یکم فروری تا 8 فروری 2026 ہے۔ انہوں نے کہا کہ کائٹ فلائنگ میٹیریل مینوفیکچرنگ کی اجازت بھی صرف ضلع لاہور میں ہے، صرف رجسٹرڈ مینوفیکچررز، ٹریڈرز اور سیلرز کو ہی کاروبار کی اجازت ہوگی، ”محفوظ بسنت“ کی تاریخوں و قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کریک ڈاون کی ہدایات دی ہیں۔کمشنر لاہور مریم خان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر لاہور میں قائم سیفٹی روڈ کیمپس سے اپنی موٹر سائیکلز پر فری سیفٹی راڈز لگوائیں، شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر قدم اٹھائیں گے شہری بھی محفوظ بسنت کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں، محفوظ بسنت ثقافتی تہوار کے دوران تمام محکمے ضلعی انتظامیہ و پولیس کے معاون کار ہونگے۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ یہ محض مہم نہیں بلکہ شہریوں کی سیفٹی و سکیورٹی کیلئے باقاعدہ عملی قدم ہے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ بسنت قوانین کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، شہری محفوظ بسنت سے محظوظ ہوں مگر شہریوں کی جانوں و حادثات سے تحفظ کیلئے لاہور پولیس کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ شہر میں 100 روڈ سیفٹی کیمپس سے روزانہ 50ہزار تا 60ہزار موٹر سائیکلز پر سیفٹی راڈز لگائے جارہے ہیں، محفوظ بسنت کیلئے روڈ سیفٹی کیمپس سے 10 لاکھ سے زائد سیفٹی راڈز موٹرسائیکلز پر لگائے جائینگے۔
Read Next
2 دن ago
ضلع سرگودھا میں پہلے مرحلے کے دوران 22 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کرنے کا عمل شروع
5 دن ago
لاہور میں 5543 انسپیکشنز، 66 خلاف ورزیوں پر کارروائیاں،95 ہزارجرمانہ، 11 دکانیں سیل، 19 افراد گرفتار
7 دن ago
ڈی سی لاہور کا ڈیفنس روڈ اور گلاب دیوی ہسپتال کا تفصیلی دورہ، فیلڈ مانیٹرنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ
1 ہفتہ ago
لاہور کی چار تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ماحولیاتی تحفظ ایجنسی و پیرا فورس کی مشترکہ ٹیموں کا کریک ڈاون
1 ہفتہ ago
کمشنر لاہور مریم خان کا ڈی سی کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ راوی کے اہم پوائنٹس شاہدرہ، کالا خطائی روڈ اور ریلوے ٹریک روڈز ایریا کا دورہ
Related Articles
معاون خصوصی برائے انسداد پولیو عظمٰی کاردار اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی مشترکہ صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول پولیو جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago
کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کی مون سون انتظامات اور ڈی سلٹنگ آپریشنز کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ و محکمہ اریگیشن کو ہدایات جاری
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کا زیرو پولیو ویژن یقینی بنایا جائے گا؛ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
2 ہفتے ago
ڈی سی لاہور کا تحصیل شالیمار میں پولیو مہم اور کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں طبی سہولیات کا جائزہ
2 ہفتے ago


