چوہدری فرمائش علی کی زیر صدارت خاتون سہولت مراکز کے حوالے سے اہم اجلاس، چیف افسران کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

پنجاب کے تمام اضلاع کی ہیڈ کوارٹرز کے میونسپل اداروں (میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیز) کے چیف آفیسرز کے ساتھ ڈائریکٹر (ڈیٹا کولیکشن) پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ پنجاب اور صوبائی فوکل لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب چوہدری فرمائش علی نے ورچوئل میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں 39 میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔ چونکہ اس وقت پنجاب کی 44 میونسپل اداروں میں خاتون سہولت مراکز قائم ہو چکے ہیں۔ صوبائی فوکل پرسن چوہدری فرمائش صاحب نے خاتون سہولت مراکز کی مجموعی کارکردگی پر متعلقہ میونسپل اداروں کے سربراہان کی ستائش کی، انہوں نے تمام چیف آفیسرز کے تعاون کو سراہتے ہوئے ماہانہ کارکردگی رپورٹ کی شیئرنگ پر شرکاء کی تعریف بھی کی۔ صوبائی فوکل پرسن نے مزید کہا کہ میونسپل اداروں کے ذمہ داران خاتون سہولت ڈیسکوں کے فعال کردار سے شہریوں کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چوہدری فرمائش علی نے سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے مجموعی کردار کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مستقبل بھی مزید فعال کردار کی توقع کی۔ اس موقع چند ایک میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز نے بھی اظہار خیال کیا۔ سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن ٹیم سے افشاں نازلی نے چیف افسران سے درخواست کی کہ وہ خواتین کھلی کچہریوں کا انعقاد کو بھی یقینی بنائیں، ساجد علی نے ماہانہ نیوز بلیٹن، ہفتہ وار اپڈیٹس اور سوشل میڈیا میں خاتون سہولت مراکز کی کارکردگی اور سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ محمد مدثر الزمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے اجلاس کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ محمد ظہور چوہدری آئی ٹی آفیسر، پنجاب لوکل بورڈ نے بھی ورچوئل میٹنگ کو احسن انداز میں منظم کیا۔

جواب دیں

Back to top button