ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کا تحصیل شالیمار کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی معیاری تکمیل کے لیے جامع اور مؤثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اہم ترقیاتی منصوبوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے تحصیل شالیمار اور شیراکوٹ میں ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے فیلڈ دورہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، سی او ایم سی ایل، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ کیے گئے اس دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے علاقے میں صفائی کے بہترین انتظامات کو سراہا اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار سے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ لی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبوں کی شفافیت، کوالٹی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام متعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے مکمل طور پر فعال ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے واضح ہدایات دیں کہ ترقیاتی کاموں کی کوالٹی، شفافیت اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور تعمیراتی کاموں کے دوران تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے نیسپاک سے تعمیراتی کاموں کے معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ کے وژن کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کو مکمل کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہونے چاہیئں اور منصوبوں کی تکمیل میں شفافیت اور معیار کو سو فیصد یقینی بنایا جائے گا کیونکہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی کا بنیادی مقصد عوام کو بہترین سہولات فراہم کرنا ہے۔

جواب دیں

Back to top button