دنیا کی سب سے بڑی خبر

آپ سٹالوں پر لٹکے اخبار دیکھتے ہیں ، کبھی سب کی لیڈ یا شہ سرخی الگ الگ ہوتی ہے لیکن اکثر ایک ہی۔ یہ تجربہ اور نیوز سینس ہوتی ہے کہ مختلف جگہوں پر بیٹھے ہوئے سبھی نیوز ایڈیٹر ، ہزاروں خبروں میں سے کسی ایک کو ہی اس قابل سمجھتے ہیں۔

کبھی کبھار ساری دنیا میں ایک ہی خبر لیڈ ہوتی ہے ، جیسے جنگ عظیم کا خاتمہ ۔۔۔۔ لیکن کچھ ملکوں میں ایک نقطۂ نظر سے چھپتی ہے، کچھ میں دوسرے سے۔

55 سال پہلے ایک موقع ایسا آیا جب پوری دنیا نے ایک ہی خبر لیڈ بنائی۔۔ اور بنی نوع انسان کے اجتماعی افتخار کے ساتھ ۔۔۔ یہ موقع تھا انسان کے چاند پر اترنے کا !

اس سے پہلے انگریزی زبان کے اخبارات بالعموم دو یا تین کالم کی لیڈ لگاتے تھے۔ کوئی اخبار کسی اہم خبر کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہوئے آٹھہ کالم کی لگا دیتا تو استاد اعتراض کرتے کہ کبھی انسان چاند پر پہنچا تو پھر لیڈ کتنی بڑی لگاؤ گے ؟

بالآخر 20 جولائی 1969 کا دن بھی آپہنچا جب انسان نے چاند پر پہلا قدم رکھا ۔

بعض اخباروں نے تاریخ کے ساتھ دن monday کی بجائے moonday درج کیا۔

نیل آرم سٹرانگ نے چاند پر اتر کر کہا ۔۔۔ “That’s one small step for man, one giant leap for mankind.” انسان کا یہ چھوٹا سا قدم بنی نوع انسان کیلئے ایک بڑی چھلانگ ہے… دو لاکھ چالیس ہزار میل دور سے اس کے یہ الفاظ زمین پر ایک ارب افراد نے سنے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button