ایل ڈی اے کے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر ایڈمن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
تقرری کے منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر شفقت نیاز کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون فائیو تعینات کر دیا گیاہے۔تقرری کے منتظر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ احمد سعید سلطان کو ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو تعینات کیا گیاہے جبکہ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون ٹو نوید بھٹی کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر کے سپردکردی گئی ہیں۔تقرری کی منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر زوبیہ اشرف کو ٹاؤن پلاننگ زون ون میں تعینات کیا گیاہے جبکہ میٹرو پولیٹن پلاننگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر محمدزبیر کو ٹاؤن پلاننگ زون فور اورتقرری کی منتظر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سندس اقبال کو ٹاؤن پلاننگ زون ٹو میں تعینات کیا گیاہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زون تھری عمران مقبول کو ٹاؤن پلاننگ زون فائیو میں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر راحیل اصغر کو ٹاؤن پلاننگ زون تھری میں تعینات کیا گیاہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وارث علی کو ٹاؤن پلاننگ زون فور جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ ایٹ یاور ورک کو ڈائریکٹر ہاؤسنگ فور تعینات کیا گیاہے۔