بلدیاتی نظام میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جن کے مطابق نئے منتخب نمائندوں کے عہدے سنبھالنے تک موجودہ میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھ سکے گا۔سندھ اسمبلی نے سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے ترمیمی بل 2026 کو کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔ترمیمی ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا، جس کا بنیادی مقصد لوکل کونسلز کی کارکردگی کو بہتر بنانا، بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانا اور موجودہ قانون میں موجود خامیوں کو دور کرنا ہے۔ترمیمی قانون کے تحت بلدیاتی اداروں کی مدت مکمل ہونے سے 120 روز قبل حکومت الیکشن کمیشن سے نئے انتخابات کرانے کی درخواست کرے گی، نئے منتخب نمائندوں کے عہدے سنبھالنے تک موجودہ میئر یا چیئرمین بطور ایڈمنسٹریٹر اپنی ذمہ داریاں جاری رکھ سکے گا۔ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کو مزید اختیارات ترمیمی ایکٹ میں ڈپٹی میئر اور وائس چیئرمین کو کونسل کے اجلاسوں کی کارروائی چلانے کے اختیارات بھی دے دیے گئے ہیں۔قانون کے مطابق ڈپٹی میئر یا وائس چیئرمین کی عدم موجودگی میں حکومت کسی دوسرے رکن کو یہ ذمہ داریاں سونپ سکے گی۔ کراچی کی کارپوریشنز کے انتظامی ڈھانچے میں میونسپل کمشنر کے عہدے کو بھی قانون کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ترمیمی قانون کے تحت لوکل کونسلز کے درمیان اختلافات کے حل کے لیے ری کنسیلی ایشن فورم قائم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
Read Next
1 دن ago
وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی زیرصدارت ورلڈ بنک کے وفد کا اجلاس
2 دن ago
*وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کراچی ایڈونٹسٹ اسپتال کا دورہ*
3 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی ملاقات*
4 دن ago
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کا اجلاس
5 دن ago
*وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی 77ویں قومی دن پر چین کی حکومت اور عوام کو مبارکباد*
Related Articles
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سےنابینا طالب علم ہنس راج کی ملاقات،کراچی انٹر بورڈ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی
1 ہفتہ ago
حکومت سندھ نے پہلی مرتبہ صوبے میں صنفی مساوات پر مبنی رپورٹ جاری کر دی،80 لاکھ بچیاں اب بھی سکولوں سے باہر،رپورٹ
1 ہفتہ ago




