وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پُرخلوص اور عالمی امن کے لئے بے مثال کاوشوں پر مبارک پیش کرتی ہوں۔ اللہ تعالی نے امن کے قیام کے لئے پاکستان کو چُنا، جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ خطے اور دنیا میں امن کے لئے پاکستان کی مخلصانہ اور تاریخی کوشش نے ناممکن کو ممکن بنایا۔ امریکہ، ایران اور تمام اسلامی ممالک کی قیادت مبارک کی مستحق ہے جن کی کوشش سے اربوں انسانوں کو امن نصیب ہوا۔ وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا۔ معرکہ حق کے بعد ابھرنے والا پاکستان دنیا میں امن کا مرکزی کردار بن کر ابھرا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے پائیدار امن قائم ہوگا، تنازعات مذاکرات سے حل ہوں گے۔ دنیا میں امن کی تاریخ میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا نام سنہری حروف میں شامل رہے گا۔
Read Next
1 دن ago
خوشحال دیہات پروگرام کیلئے 23.85 ارب روپے کی منظوری،فیز ون میں 475 گاؤں شامل
1 دن ago
پنجاب،بیوروکریسی تقرروتبادلے،مدثر وحید ملک ایم ڈی پیپرا،نوید شہزاد مرزا ڈی جی لیبر،ڈی سی ساہیوال کو کمشنر کا اضافی چارج
2 دن ago
پنجاب حکومت نے 52 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
2 دن ago
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا للہ جہلم روڈ پراجیکٹ کی تکمیل پر اظہار تشکر
2 دن ago





