وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور کے بارشی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے زیر زمین واٹر ٹینکس کی تعمیر کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد کے ہمراہ وارث روڈ زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ کا افتتاح کیا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ کو زیر زمین ٹینک کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وارث روڈ زیر زمین واٹر ٹینک منصوبہ546 ملین کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا جبکہ 15 لاکھ گیلن بارشی پانی کو محفوظ کیا جا سکے گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے قبل بارش سے وارث روڈ سے ملحقہ آبادی متاثر رہتی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کیلئے وسائل فراہم کیے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے منصوبے کو تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام تعمیراتی کام میں اعلیٰ معیار اور جدید ٹیکنالوجی کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ طویل المدتی فوائد فراہم کر سکے۔منصوبے کے دوران مقامی آبادی کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس کے لیے متبادل انتظامات بھی یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔
Read Next
4 گھنٹے ago
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کا شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا اچانک دورہ
5 گھنٹے ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت یومیہ ضلع وار کارکردگی رپورٹ جاری*
1 دن ago
*محکمہ ہاؤسنگ،پنجاب کی کفایت شعاری مہم کے تحت بورڈ ممبران کی فیس میں 100 فیصد کٹوتی کا فیصلہ*
1 دن ago
*پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 15 اضلاع میں 204 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تازہ ترین صورتحال جاری-*
1 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کا صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ*
Related Articles
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر واسا ملتان ذیشان گوندل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،حفیظ اللہ لغاری کی تعیناتی
2 دن ago
* سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت، سست روی پر سخت وارننگ*
5 دن ago




