وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری ہسپتالوں میں میت کی گھر تک فری منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لئے پلان طلب کر لیا۔ اس موقع پر پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میت منتقلی سروس کی سمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ میت کوہسپتال دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔
Read Next
7 گھنٹے ago
پنجاب حکومت،تقرر و تبادلے،متعدد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو اضافی چارج سونپ دیئے گئے
2 دن ago
حکومت پنجاب،اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے،اے سی نشتر لاہور محمد سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،ساحل رسول چیمہ کی تعیناتی
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں کرکٹرز کا حوصلہ بڑھانے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔*
4 دن ago
پنجاب حکومت تقرروتبادلے،شاہد حسن کلیانی منیجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے سات افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،ڈائریکٹر ایڈمن ایل ڈی اے رابعہ ریاست بھی تبدیل
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست ویژنری اقدام سے صوبے کے کاشتکاروں کے مقدر بدلنے لگے،ترجمان
5 دن ago
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ہیرٹیج ایریاز ریوائیول(لہر) کا اجلاس
2 ہفتے ago




