وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے دیامر بھاشا ڈیم متاثرین کی نمائندہ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واپڈا کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین سے کئے جانے والے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا جسکی وجہ سے متاثرین میں احساس محرومی پیدا ہوا ہے۔ متاثرین کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ان سے کئے جانے والے معاہدوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے۔ چولہا پیکیج کا GIS سروے مکمل ہونے کے بعد بھی ادائیگیوں میں غیر ضروری تاخیر کی گئی۔ دیامر کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے ازالے کا وقت ہے ہمیں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے متاثرین ڈیم کے مسائل حل کرنے کیلئے قائم کمیٹی کے سربراہ انجینئر امیر مقام سے امید ہے کہ متاثرین ڈیم کو انکا حق دلا دینگے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ واپڈا متاثرین کی بحالی اور ریسٹلمنٹ کے حوالے سے کئے جانے والے معاہدوں کو فوری عملی جامہ پہنائیں۔ماضی میں باہمی اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے ہم اپنے حقوق لینے میں ناکام رہے ابھی دیامر کے عوام نے مثالی اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے جو خوش آئند ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے روایات اور مسائل سے واقف وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کمیٹی کے چیئرمین ہیں ابھی متاثرین ڈیم کے مسائل حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ متاثرین ڈیم کی کمیٹی ٹائم لائنز کے مطابق مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرے۔ دھرنے مسائل کا حل نہیں ہوتے۔
Read Next
2 دن ago
سکردو میں 250 بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل،سیکرٹری صحت آصف اللہ خان
3 دن ago
آذربائیجان کے اعلیٰ سطحی وفد کا سکردو کا دورہ، گلگت اور سکردو میں جدید آسان خدمت مراکز قائم کیے جائیں گے
5 دن ago
UNDP briefs Additional Chief Secretary GB on TIAEWS Project
2 ہفتے ago
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب امیدواروں،سیاسی جماعتوں،رہنماؤں کو فوری نوٹسز جاری کئے جائیں،چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان
2 ہفتے ago
غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی سخت کارروائی
Related Articles
نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کی جانب سے گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
3 ہفتے ago
نگران وزیراعلیٰ کا چھموگڑھ، جلال آباد امن معاہدے کا خیرمقدم، 8 محرم واقعے کے بعد تنازع جرگہ کے ذریعے حل
4 ہفتے ago



