وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے ملاقات کی،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ پروگرام بارے پیش رفت سے آگاہ کیا،بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے بلاسود قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی تعداد 6 لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے،43 ہزار 500 سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرض فراہم کیا جاچکا ہے، وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے ڈی جی پھاٹا کو ماہانہ اہداف میں اضافے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا سالانہ ایک لاکھ گھروں کا ہدف ہر صورت مکمل کرنا ہوگا، گھروں کی تعمیر کو 3 ماہ میں مکمل کرنے کیلئے دوسری اقساط کی فراہمی جلد ممکن بنائی جائے، انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب کے طول و عرض میں اس پروگرام سے مستفید خاندانوں کے گھروں کا جال بچھایا جائے گا، شہر ہو یا دیہات، لوگوں کیلئے بلاسود قرضوں سے اپنی چھت کے خواب کو پورا کرنا اولین ترجیح ہے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
5 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago





