پنجاب حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر عارضی میکانیکل سواریوں پر پابندی عائد کردی

پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر عوامی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، عید کے دوران مختلف تفریحی پارکس، کھیل کے میدانوں اور عوامی مقامات پر لگائی جانے والی عارضی میکانیکل سواریوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے- صرف وہ میکانیکل سواریاں چلائی جا سکیں گی جو تفریحی مقامات پر مستقل بنیادوں پر نصب ہیں، بشرطیکہ ان کے مالکان/آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فٹنس سرٹیفکیٹ پیش کریں، جس میں سواریوں کی حفاظتی جانچ اور معیارات کی پاسداری کی تصدیق کی گئی ہو۔

– عید الفطر 2025 کے موقع پر کسی بھی قسم کی عارضی سواریوں، جنہیں میلوں یا تہواروں کے دوران عارضی طور پر لگایا جاتا ہے، کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومت کا یہ اقدام عوامی سلامتی، خاص طور پر بچوں اور خاندانوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے، کیونکہ عید کے دوران تفریحی مقامات پر بڑی تعداد میں لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

جواب دیں

Back to top button