بلوچستان کے دیہی علاقے میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو سامنے آنے والے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ "اب تک کیس میں 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے "اور آپریشن تیزی سے جاری ہے تمام ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ریاست ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی صورت ظلم برداشت نہیں کیا جائے گا واضح رہے کہ عید سے قبل پیش آنے والے اس اندوہناک واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو سخت کارروائی کی ہدایت کی تھی ان کے احکامات کے تحت بلوچستان پولیس نے موثر آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں ابتک 11 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت انصاف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتے گی
Read Next
4 ہفتے ago
نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتیں فراہم کرکے انہیں بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے،میر سرفراز بگٹی
4 ہفتے ago
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان عبدالروف بلوچ کی زیرِ صدارت ڈیپارٹمنٹل سب کمیٹی برائے ڈویلپمنٹ کا اجلاس
4 ہفتے ago
حکومت بلوچستان کا تعلیمی اداروں میں23 مئی سے 31 جولائی تک تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
4 ہفتے ago
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر تنخواہوں کی ادائیگی 20 مئی کو جاری کرنے کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کی۔
اپریل 9, 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے یونین کونسلز کے چیئرمینز اور بلدیاتی نمائندگان کی ملاقات
Related Articles
سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ کی زیر صدارت بلوچستان کی لوکل کونسلز کے لیے مجوزہ ڈرافٹ ماڈل ٹیکس شیڈول کے حوالے سے اہم اجلاس
اپریل 8, 2026
محکمہ داخلہ بلوچستان نے ڈرونز، یو اے ویز، کواڈ کاپٹرز، کیم کاپٹرز اور دیگر ریموٹ کنٹرول فضائی آلات کے استعمال، قبضے اور آپریشن پر پابندی عائد کر دی
فروری 27, 2026



