غیر قانونی تعمیرات، ایل ڈی اے ٹیموں کا مختلف سکیموں، کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن، 103املاک سربمہر

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی تعمیرات، غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 103املاک سربمہرجبکہ متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمارکر دیں۔

ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن، وحدت روڈ، سبزہ زار،ملتان روڈ، گجرپورہ، شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ پرزیر تعمیر غیرقانونی دکانیں اورکمرشل تعمیرات مسمارکر دیں۔ وحدت روڈ پر بلڈ نگ پلان کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر عمارت مسمار کر دی۔ٹیموں نے کمرشل فیس کی عدم ادائیگی، غیرقانونی کمرشل استعمال پر گلبرگ، فیصل ٹاؤن میں 37گجرپورہ، شادمان، شاہ جمال، نیو مسلم ٹاؤن میں 43املاک سربمہر کر دیں۔ریکوری آپریشن کے دوران وحدت روڈ اور سبزہ زار میں 23املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،ریستوران،کیفے،مربل سٹور،کلینک، ورکشاپ، فو ڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت پر غیرقانونی تعمیرات،غیرقانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button