حکومت پنجاب نے 30 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،نوٹیفکیشن

حکومت پنجاب نے 30 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ محمد اکبر تبدیل کر دیا گیا ہے۔محمد اکبر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو لاہور حسنین خالد کو پراجیکٹ ڈائریکٹر ایکوا کلچر شرمپ فارمنگ تعینات کر دیا گیا ہے۔فیصل عباس ڈائریکٹر ڈائریکٹر پروگرام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو لاہور تعینات کیا گیا ہے۔محمد حسام طارق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ملیحہ سحر ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔عبدالقدیر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تبدیل کر کےڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔رائے ذوالفقار علی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بھکر تعینات کردیا گیا ہے۔ناصر ولایت ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ایجنسی فار بارانی ایریا ڈویلپمنٹ راولپنڈی تعینات کر دیا گیا ہے۔فاطمہ ارشاد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن محکمہ انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشن سیکرٹری محمد اسلم کو ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ محمد فاروق قمر ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاولپور محمد عامر نذیر ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ تعینات کیا گیا ہے،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن گوجرانوالہ محمد شفیق ایڈیشنل کمشنر ریونیو بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔ خالد ارشد مرزاایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن انڈسٹری عمران بشیر ایڈیشنل ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔محمد قیوم قدرت ایڈیشنل سیکرٹری سوشل ویلفیئر تعینات کیا گیا ہے۔عمران عصمت ریجنل ڈائریکٹر سمال پنجاب انڈسٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن سرگودھا محمد یاسر کی خدمات چیئرمین پی اینڈ ڈی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اشفاق الرحمن ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے۔سید ساجد ترمزی کو ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ فرحان مجتبیٰ کی خدمات ڈی جی ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری داخلہ محمد قاسم کو چیف ایگزیکٹو آفیسر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ نصرا للہ رانجھاچیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب صاف پانی اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفی کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولپور، تعینات کر دیا گیا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نعیم صادق چیمہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال تعینات کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر سرگودھا ماجد بن احمد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی تعینات کیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ہیومن ریسورس اینڈ کوارڈی نیشن لاہور محمد اویس کو ڈپٹی سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی سیکرٹری ہائوسنگ حسن نذیر کو ڈپٹی سیکرٹری زکوة اینڈ عشر تعینات کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی محمد عارف کو ڈپٹی سیکرٹری ہائوسنگ تعینات کیا گیا ہے۔ مسز انعم علی خان کی خدمات ورکرز ویلفیئر بورڈ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button