پنجاب میں پہلی مرتبہ بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کیلئے 358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، صاف پانی اورمثالی گاؤں پراجیکٹ پرپیش رفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پراجیکٹس کا پکٹوریل وزٹ کیا-اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہاہے-شہروں میں بارش کے پانی کے بروقت نکاس کیلئے 34بڑے انڈرگراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں گے-سڑکوں پر کھڑے پانی کی جلد نکاسی کیلئے روڈ سائیڈ 324انڈر گراؤنڈواٹر ٹینک بنائے جائیں گے- انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کیلئے ری چارج ویل(Well) بھی بنائے جائیں گے-انڈر گراؤنڈسٹوریج ٹینک سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پانی کو صاف کر کے آبپاشی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا-پنجاب میں 328ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جائیں گے-اجلاس میں مزید بتایا گیاکہ مختلف علاقوں میں 6100کلومیٹرسٹریٹ اورسیوریج بنایا جائے گا-مختلف شہروں میں نکاسی آب کی بہتری کیلئے 61ڈسپوزل سٹیشن کی بحالی اور56نئے ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے-100سال تک کارآمد سیوریج پائپ لائن کی فیکٹر ی لاہور میں انسٹال، جلد پروڈیکشن شروع ہوگی-مختلف شہروں میں 14679مقامات پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی-مختلف شہروں میں 3498کلومیٹرطویل سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی- بریفنگ میں بتایا گیاکہ سرگودھا،ڈی جی خان،گجرات،اوکاڑہ،جھنگ،ملتان اورسیالکوٹ میں پی ڈی پی پراجیکٹ شروع کیاجارہاہے -جہلم،حافظ آباد، ساہیوال،فیصل آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،ننکانہ اورراولپنڈی میں بھی پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں -مختلف علاقوں میں گلیوں اورراستوں پر 33ملین مربع فٹ ٹف ٹائل لگائی جائیں گی-پنجاب کے مختلف شہروں میں نکاسی آب اوردیگر امور کیلئے 526جدید ترین مشینیں اورٹریکٹر وغیرہ فراہم کیے جا ئیں گے- پنجاب رورل سینیٹیشن ایمپورمنٹ پروگرام کے تحت ڈرینج سسٹم بنائے جائیں گے-مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت 485دیہات میں 59ارب روپے کی ترقیاتی پراجیکٹس مکمل ہوں گے جبکہ پنجاب کے 200دیہات میں مثالی گاؤں پراجیکٹ شروع ہیں -اجلاس میں بتایا گیاکہ گندے پانی کے تالاب/جوہڑکی صفائی اورویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگیں گے-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی آبپاشی کیلئے کھیتوں میں مہیا کیا جائے گا-اجلاس میں مختلف شہروں میں صاف پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا-پوٹھوہار میں سمال ڈیمز کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دیہات میں ترجیحاً پختہ گلیاں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مون سون سے پہلے نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گجرات اورسیالکوٹ میں ڈرینج پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 70،80سال میں وہ کام نہیں ہوئے،جو پنجاب میں آج کیے جارہے ہیں۔ پانچ سال کے بعد بدلا ہوا جدید اورخوبصورت پنجاب نظر آئے گا۔
Read Next
2 دن ago
چاراضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال قائم،مریم نواز نے مزید 10اضلاع میں ماڈل ایگریکلچر مال کیلئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم سرگودھا پہنچ گئی،آرٹس کونسل میں کھلی کچہری
3 دن ago
پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کی ماہ اپریل 2026 کی پرفارمنس رینکنگ جاری،ڈی سی اوکاڑہ کی پہلی،لاہور کی26 ویں پوزیشن
4 دن ago
احسان بھٹہ کو سیکرٹری آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا اضافی چارج تفویض،نوٹیفکیشن جاری
5 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،مظفر خان ممبر جوڈیشل،خضر افضال سپیشل سیکرٹری آبپاشی،اورنگزیب حیدر سپیشل سیکرٹری ہیلتھ تعینات
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا”میرا پیارا“پراجیکٹ کو یو این گلوبل چیمپئن قرار دئیے جانے پر اظہار تشکر
6 دن ago
محکمہ خزانہ پنجاب نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ادائیگیوں کیلئے بلدیاتی اداروں کو3 ارب 66 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز جاری کر دیئے
6 دن ago
”سی ایم لوکل روڈز“پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں روڈز کی تعمیر ومرمت کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن
7 دن ago
پنجاب نے صفائی کا نیا ریکارڈ قائم کیا،دیگر صوبے بھی ستھرا پنجاب سے سیکھیں، مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس
1 ہفتہ ago


