ڈیرہ اسماعیل خان (بلدیات ٹائمز) لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں پاکستان بننے کے 76 سال بعد صوبہ کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر کا اجرا سال 2024 میں عمل میں لایا گیا مگر تاحال ڈیڑھ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود سروس سٹرکچر کے ثمرات نچلے درجہ کے ملازمین تک نہیں پہنچنے دئے گئے اس سارے عمل میں لوکل کونسل بورڈ کے مطلق العنان افسران آڑے ائے ھوئے ہیں اور سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں جس سے TMAs کے ملازمین کے بنیادی آئینی حقوق پامال کئے جا رہے ہیں اور صوبائی اسمبلی کے منافی اقدام اٹھا کر بلدیاتی ملازمین کے جائز حقوق دینے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے بلدیاتی ملازمین میں بے چینی پھیلائی جا رہی ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے اپنے بیان میں سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ LCB کے افسران کا یہ اقدام ممبران صوبائی اسمبلی کے استحقاق کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے لوکل کونسل بورڈ کے افسران کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ سروس سٹرکچر پر عملدرآمد یقینی بنانے میں رکاوٹیں ڈالنے اور بلدیاتی ملازمین کو ترقی و تعیناتی کے حق سے محروم کرنے سے باز نہ آئے تو فیڈریشن ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی فورم پر جانے سے گریز نہیں کرے گی اور صوبائی اسمبلی کے استحقاق کو مجروح ہونے سے بچانے کے کسی بھی قربانی سے فروگزاشت نہیں کریں گے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران نے صوبائی سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا ظفرالاسلام خٹک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری مداخلت کرتے ہیں سروس سٹرکچر اور رینیمنگ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کر کے غریب بلدیاتی ملازمین کو ان کا جائز حق دلا کر دعائیں لیں۔
Read Next
1 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
3 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
3 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
4 دن ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
5 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
Related Articles
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
5 دن ago
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کی فلاح و بہبود کے لئے 34 ارب روپے سے زائد کے 22 منصوبوں کی منظوری
6 دن ago




