وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے برازیل کے شہر بیلم میں کوپ30 کانفرنس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ماحولیاتی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویلیری ہیکی نے پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ماحول دوست اقدامات اور جذبے کو سراہا۔اس موقع پرگلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ورلڈ بنک کی جانب سے ماحولیاتی شعبے میں بھرپور معاونت کی پیشکش کی۔ عالمی بینک نے پنجاب حکومت کو عالمی ماحولیاتی مارکیٹ میں شمولیت کی دعوت دی اور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی کو پنجاب کے دورے کی دعوت دی،جوکہ انہوں نے قبول کرلی۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی تقریر کے نکات کو بھی سراہا۔ ورلڈ بنک کی ماحولیاتی تبدیلی گروپ کی گلوبل ڈائریکٹر ویلیری ہیکی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کو ”کلائمیٹ چینج وارئیر“ اور ”کلائمیٹ لیڈر“ قرار دے دیا۔ ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو اُن کی تقریر کے تین اقتباس بھی سنائے۔ویلیری ہیکی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف جنوبی ایشیا سے ”کلائمیٹ چینج وارئیر“بن کر ابھری ہیں۔ ستھرا پنجاب، اے کیوآئی، ٹرانسپورٹ، جنگلات، جنگلی حیات کے منصوبوں میں تعاون کے لئے تیار ہیں۔ ماحولیاتی بہتری کے منصوبے پنجاب کی عالمی سطح پر شناخت اور عزم کی علامت بن کر سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خاتون وزیراعلی کے طورپر آپ ماحولیاتی شعبے میں عزم وہمت اور تخلیق کی مثال بنی ہیں جس پر خوشی ہے۔ ویلیری ہیکی نے مزید کہا کہ آپ کا یہ جملہ مجھے بہت پسند آیاکہ ”کوپ30 کو محض اظہارِ خیال کی مجلس کے بجائے پختہ عزم اورارادے کے عہد کے طورپر یاد رکھا جانا چاہیے“۔ آپ نے درست کہا کہ ”گلوبل ساؤتھ احتجاج نہیں، بامقصد آوازبن کر سامنے آیا ہے“۔ آپ کی اس بات سے پوری طرح متفق ہوں کہ ”ماحول کی بہتری خیرات نہیں، انصاف ہے“۔ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لئے آپ کے منصوبے متاثر کن ہیں۔ پنجاب حکومت کا کسی کا انتظار کئے بغیر ماحول کی بہتری کے ایجنڈے پر کام شروع کرنا لائق تحسین ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ویلیری ہیکی کے جذبات اور تحسین پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب کو خطے ہی نہیں، پوری دنیا میں ماحولیاتی بہتری کی ایک قابل تقلید مثال بنانا چاہتی ہوں۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا ء راناسکندرحیات، ذیشان رفیق،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، چیئر مین پی اینڈ ڈی نعیم رؤف اورڈی جی ای پی اے عمران حامدبھی ملاقات میں موجود تھے۔
Read Next
23 گھنٹے ago
سکروٹنی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب خود صحافیوں کو پلاٹ الاٹ کریں گی: عظمیٰ بخاری
24 گھنٹے ago
*وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کاسی سی ڈی کو پریمیئر انوسٹی گیشن ایجنسی بنانے کا فیصلہ*
2 دن ago
پنجاب،پیٹرولیم بحران کے خاتمے تک صوبائی وزراء کیلئے سرکاری فیول بند،سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کا بڑا پلان دے دیا*
4 دن ago
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 517 ارب روپے سے67 سے زائد شہروں میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں: عظمیٰ بخاری،ذیشان رفیق
Related Articles
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ‘زیرو ٹالرینس’ کی ہدایت،فیلڈ افسران کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم
4 دن ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کیلئے 358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا پراجیکٹ
4 دن ago




