پنجاب ریونیو اتھارٹی میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔فخرالاسلام ڈوگر کو کمشنر پنجاب ریونیو اتھارٹی ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔آفتاب احمد ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ ملتان (ون) کو ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ فیصل آباد ون تعینات کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ (ٹو) ملتان محمد انصار کو ایڈیشنل کمشنر انفورسمنٹ (ون) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر پالیسی طاہرہ اکرم کو چیف ہیڈکوارٹرز پنجاب ریونیو اتھارٹی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل کمشنر لاہور عائشہ رانجھا ،کمشنر اپیل (ون) کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گی۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔




