عمران خان کے وژن کیمطابق وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایت پر صحت کارڈ پلس میں کوکلیئر امپلانٹ (قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے بحالی) کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں تین مریضوں کی کامیاب سرجری کے ذریعے امپلانٹس نصب کیے گئے — جس پر فی کس تقریباً 22 لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ یہ تمام علاج صحت کارڈ پلس کے ذریعے بالکل مفت ہوا ہے۔





