۔۔۔۔ *لاہور ڈویژن میں کل 3لاکھ 99ہزار 205 کم آمدن خاندانوں کو پے آرڈرز انکی دہلیز پر پہنچائے جارہے ہیں۔کمشنر لاہور زید بن مقصود*

کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعلٰی پنجاب کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کیلے نگہبان رمضان کے تحت پے آرڈرز تقسیم کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ تمام اضلاع اپنے اہداف کے مطابق نصف سے زائد پے آرڈرز رجسٹرڈ مستحقین کی دہلیز پر پہنچا چکے ہیں۔ اضلاع پے آرڈرز کیش کرنے والی فرنچائزز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔خلاف ورزی پر سخت کاروائیاں بھی کی گئی ہیں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ تمام دکانوں۔ریڑھیوں پرسرکاری نرخنامے آویزاں ہونے چاہییں۔سختی سے عملدرآمد کرائیں۔ کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود نے اضلاع میں پے آرڈرز تقسیم کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہون نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں کل 3لاکھ 99ہزار 205 کم آمدن خاندانوں کو پے آرڈرز انکی دہلیز پر پہنچائے جارہے ہیں۔پے آرڈرکی رقم 10ہزار ہے۔جو پے آرڈر ٹائٹل ہولڈرکو پوری 10ہزار ادا ہوگی۔ کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہو گی۔ وزیر اعلی پنجاب کیجانب سے امداد کو دیانتداری سے پوری کی پوری مستحق افراد تک سوفیصد یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں 1لاکھ 99ہزار 287,شیخوپورہ میں 81ہزار 796مستحق گھرانوں کو امدادی رقم پہنچائی جارہی ہے۔ ضلع ننکانہ صاحب میں 42793 جبکہ ضلع قصور کے 75329مستحق گھرانوں کو امدادی رقم پہنچائی جارہی ہے۔ حکومت پنجاب کیجانب سے نگہبان رمضان کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کو انکی دہلیز پر پے آرڈرز فراہم کیے جارہے ہیں۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے تمام اضلاع میں سیل پوائنٹس و رمضان بازار میں چینی فراہمی کا بھی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی شرکت۔ڈی سی ننکانہ محمد تسلیم راو۔ڈی سی قصور عمران علی اور ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی بذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button