*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کا اہم اجلاس/تمام ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ہاؤسنگ ڈائریکٹوریٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر پینڈنگ درخواستوں کی پراسیسنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سفٹنگ کا مقصد شہریوں کو ریلیف دینا ہے نہ کہ پراسیسنگ میں تاخیری حربے استعمال کرنا ہے۔

اجلاس میں سفٹنگ پراسسس کی تاخیر میں حائل چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹنگ کے ایس او پیز کو ہاؤسنگ ڈائریکٹرز کے ساتھ مل کر از سر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کا فیڈ بیک اور سروس ڈیلیوری افسران کی کارکردگی کو جانچنے کا پیمانہ ہوگا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے افسران کی ٹرانسفر و پوسٹنگ ان کی کارکردگی سے مشروط کر دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ہاؤسنگ افسران اپنی ترجیحات درست کریں، شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔اجلاس میں ہاؤسنگ کے تمام ڈائریکٹرز اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر کے ڈائریکٹرز، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف آئی ٹی آفیسر، ڈائریکٹر ریونیو اور ڈائریکٹر ایل اے سی نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button