ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق کی زیرصدارت ایل ڈی اے ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ریونیوجنریشن کے لیے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔

ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران نے ریونیو جنریشن کے اہداف بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی قرعہ اندازی رواں ماہ 18 مارچ کو ایکسپو سنٹر میں ہو گی۔قرعہ اندازی میں تمام کیٹگری میں مجموعی طور پر 796 افراد نے آپلائی کیا ہے۔ڈائریکٹر آکشن نے اجلاس میں پلاٹوں کی آئندہ قرعہ اندازی اور نیلامی بارے اقدامات کی بریفنگ دی۔اجلاس میں ٹاؤن پلاننگ، سی ایم پی ونگ کی جانب سے ریونیو جنریشن بارے اقدامات بارے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے ہدایت کی کہ ریونیو جنریشن میں بہتری کے لیے ٹائم لائن کے مطابق عملی اقدامات کیے جائیں۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران اپنے اپنے ٹارگٹ کے حصول کے لیے فیلڈ میں متحرک نظر آئیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے غیر قانونی کمرشل عمارتوں پر عائد جرمانوں کی ریکوری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی ایل طاہر فاروق نےکمرشل فیس نادہندگان اور غیرقانونی تعمیرات کیخلاف بلا امتیاز آپریشنز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر فنانس کو تمام سیکشنز کی باقاعدگی سے ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل تمام سیکشنز اپنے اہداف کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔اجلاس میں ریکوری مہم میں درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر، چیف ٹاؤن پلانر ٹو، چیف ٹاؤن پلانر ون، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ریونیو، ڈائریکٹر آکشن ودیگرافسران نے شرکت کی۔






