پنجاب کے 62 فیصد عوام نے گورننس اور سروس ڈلیوری میں وزیراعلٰی مریم نوازشریف کی ایک سالہ کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیا- انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ (آئی پی او آر) نے پنجاب کے 36 اضلاع میں کئے گئے پی پی ایس میتھڈ سروے”پنجاب سپیکس، ایک سالہ گورننس پر عوام کا موقف“،رپورٹ جاری کردی-رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 57 فیصد عوام یقین رکھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت گورننس کی کوالٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے -وزیراعلی مریم نوازشریف کے دور میں شعبہ تعلیم میں بہتری کا تناسب 73فیصد اور شعبہ ہیلتھ میں 68فیصد ہے-پنجاب کے 57فیصد عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وزیراعلی مریم نوازشریف عوامی مسائل او رگورننس کے چیلنجز کو کما حقہ پورا کر رہی ہیں -سروے میں 59فیصدافراد نے وزیراعلی کی پروفارمنس کو مجموعی طورپر بہترین قراردیا-سروے میں 60فیصد افراد اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ دیگر 3وزرائے اعلی کے مقابلے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کی کارکردگی اعلی ترین ہے اور وزیراعلی مریم نوازشریف نے باقی وزرائے اعلی کو پیچھے چھوڑ دیاہے-سروے رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ شعبہ تعلیم میں 15فیصد، شعبہ صحت میں 14فیصد، روڈ انفراسٹرکچر 11فیصد اورستھرا پنجاب میں 11فیصدبہتری آنے پر سراہا گیا ہے- پنجاب کے عوام نے مہنگائی پر کنٹرول،ملازمت کے مواقع سمیت دیگر امور میں بہتری پر وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کو قابل تحسین قرار دیاہے-سروے میں 53فیصد افراد نے سابق حکومت کا موازانہ کرتے ہوئے گورنمنٹ سروسز اور عوامی خدمات کے لئے مریم نوازشریف کو بہترین قرار دیا-
Read Next
1 دن ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
4 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

