صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 57 ارب 38کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم کیلئے 27ارب 49کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔لاہور میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے قیام کیلئے 9 ارب 17کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔شیخوپورہ میں ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کے لئے ملٹی سٹوری بلڈنگ کی تعمیر کیلئے 1 ارب 2کروڑ منظور ہوئے ہیں۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے اسٹیشنز کے قیام کیلئے 9ارب 59کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔لاہور میں پنجاب ریونیو اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے 4 ارب 41کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں میٹریل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام کیلئے 1ارب 73کروڑ منظور ہوئے۔پنجاب میں آبی زراعت مالز کے قیام کیلئے 2 ارب 16کروڑ کی منظوری دی گئی۔پنجاب کے ٹیرٹری کئیر ہسپتالوں کے او پی ڈی بلاکس کی ری ویمپنگ کیلئے 2 ارب 26کروڑ منظور کئے گئے ہیں۔
فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 70 ویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی شرکت کی۔ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی شریک ہوئے۔






