پنجاب حکومت،تقرر و تبادلے،متعدد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو اضافی چارج سونپ دیئے گئے

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کےتقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔اے ڈی سی او ریونیو اٹک وقاص اسلم کو اے ڈی سی او فنانس اینڈ پلاننگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پاکپتن عمران علی کواے ڈی سی او فنانس اینڈ پلاننگ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سیالکوٹ محبوب الٰہی کو اے ڈی سی او فنانس اینڈ پلاننگ کا اضافی چارج سونپ دیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ویہاڑی محمد افضال کو اے ڈی سی او فنانس اینڈ پلاننگ ویہاڑی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔رجسٹرار ڈیفامیشن ٹربیونل راولپنڈی کا اضافی چارج اے ڈی سی ار روالپنڈی کو سونپ دیا گیا ہے۔

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button