صفائی مہم میں نمایاں کارکردگی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ افسران، ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم

صفائی مہم میں نمایاں کارکردگی پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ افسران، ملازمین میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے جناح ہال میں منعقدہ تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات، تقریب کے مہمان خصوصی صدر آکسفورڈ یونیورسٹی یونین اسرار کاکڑ اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطااللہ بازئی نے صفائی مہم کے دوران شہر بھر میں موجود کچرا، نالوں کی صفائی، نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے خصوصی آپریشن میں دن رات 3 شفٹس کی صورت میں محنت و لگن سے اپنے فرائض انجام دینے پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے افسران و ملازمین سمیت ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر میں تعریفی اسناد تقسیم کی، تقریب کے اختتام پر کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات اور چیف میٹروپولیٹن آفیسر عطاء اللہ بازئی نے تقریب کے مہمان خصوصی اسرار کاکڑ کو اعزازی سووینئیر بھی پیش کیا۔

جواب دیں

Back to top button