حکومت پنجاب نے 15 اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو مینجنگ ڈائریکٹرز ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج دیدیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ آباد کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مری کو بھی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی اٹک کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جہلم کو بھی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لودھراں کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل وہاڑی کو بھی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رحیم یار خان کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور کو بھی ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راجن پور کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی لیہ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مظفر گڑھ کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوٹ ادو کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی جنرل ٹوبہ ٹیک سنگھ کو ایم ڈی ستھرا پنجاب کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میانوالی کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج تفویض کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بھکر کو ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔





