وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر عوامی سہولت کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے صوبہ بھر کی تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کے لیے اہداف مقرر کر دیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ تمام واسا ایجنسیاں صارفین سے بلوں کی وصولی کے لیے e-billing سسٹم متعارف کروائیں گی۔ صارفین آن لائن ایپ کے ذریعے واٹر سپلائی کنیکشن اور بلوں کی ادائیگیاں کر سکیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریونیو جنریشن کے لیے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اشتراک سے ایڈورٹائزمنٹ پوائنٹس کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔ مزید برآں، ایڈمن، فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر کی جائیں گی۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان کو 45 دن میں جبکہ نئی قائم کردہ 14 واسا ایجنسیوں کو 90 دن میں اصلاحات کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ کے مطابق آپریشنل معاملات کو مؤثر انداز میں چلانے کے لیے اضلاع کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا، ہر زون میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات ہو گا اور الگ سینیٹیشن ورک فورس کام سرانجام دے گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ایم ڈیز کو اہداف سونپ دیے ہیں اور واضح کیا ہے کہ جو افسران مقرر کردہ اہداف پورے نہیں کریں گے، وہ اپنے عہدوں پر برقرار نہیں رہیں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق واسا ایجنسیاں ریکارڈ مدت میں 14 اضلاع میں قائم کی گئیں جبکہ دیگر اضلاع میں بھی واسا ایجنسیوں کے قیام کے لیے تکنیکی ٹیم کو ٹاسک سونپا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں یکساں ترقی کا سفر جاری ہے اور جدید اصلاحات شہریوں کی سہولت کے لیے متعارف کروائی جا رہی ہیں۔
Read Next
2 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا جائزہ، واسا افسران کی چھٹیاں منسوخ*
2 دن ago
*سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا تاجپورہ کا دورہ، جاری نکاسیٔ آب آپریشن کا جائزہ*
2 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،فیضان مدینہ، شیر ربانی ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر سیل
3 دن ago
لاہور میں 123 ملی میٹر بارش کے باوجود واسا کے 18 زیرِ زمین واٹر ٹینکس مؤثر ثابت۔
3 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ فیلڈ میں موجود، گوجرانوالہ میں بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کا موقع پر جائزہ*
Related Articles
*ہاؤسنگ سوسائٹی مینجمنٹ سسٹم پر نہ آنیوالی سوسائٹی انتظامیہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب*
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،لکشمی چوک پر نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ*
3 دن ago



